آپ کا کلائنٹ پورٹل my.hostbring.com پر ہے۔ یہاں آپ اپنی ہوسٹنگ، ڈومینز، ای میل، انوائسز اور سپورٹ ٹکٹس دیکھتے ہیں۔
پہلی بار اپنا پاس ورڈ سیٹ کریں
جب آپ کی سروس سیٹ اپ ہوتی ہے تو ہماری ٹیم آپ کا لاگ اِن بناتی ہے، اور آپ کو ایک invite ای میل آتی ہے۔
- invite ای میل کھولیں اور لنک پر کلک کریں۔
- Welcome والے صفحے پر نیا پاس ورڈ دو بار لکھیں (کم از کم 10 حروف، جن میں ایک letter اور ایک نمبر ہو)۔
- Create password and continue پر کلک کریں۔ آپ اپنے ڈیش بورڈ پر پہنچ جائیں گے۔

نوٹinvite نہیں ملی؟ اپنا spam فولڈر چیک کریں، یا ہمیں WhatsApp پر میسج کریں، ہم دوبارہ بھیج دیں گے۔
لاگ اِن کریں
- my.hostbring.com پر جائیں۔
- اپنا Email address اور Password لکھیں۔
- Keep me logged in پر ٹِک صرف اپنے ذاتی کمپیوٹر یا فون پر لگائیں۔
- Log in پر کلک کریں۔

اگر two-step login آن ہے، تو اپنی authenticator ایپ سے 6 ہندسوں والا کوڈ لکھیں اور Verify پر کلک کریں۔ فون کھو گیا؟ Use a recovery code پر کلک کریں۔
پاس ورڈ بھول گئے
- لاگ اِن صفحے پر Forgot password? پر کلک کریں۔
- اپنا ای میل ایڈریس لکھیں اور Send reset link پر کلک کریں۔
- 60 منٹ کے اندر ای میل کھولیں، نیا پاس ورڈ چنیں اور Change password پر کلک کریں۔

اپنا اکاؤنٹ محفوظ رکھیں
- two-step login آن کریں۔
- اپنا پورٹل پاس ورڈ کبھی کسی کو نہ دیں۔ ہماری ٹیم کبھی یہ نہیں مانگتی۔